Rawalpindi social media

header ads

آئی ایم ایف نے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا پھر مطالبہ کردیا، ذرائع وزارت خزانہ


 

رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، آئی ایم ایف


نگران حکومت نے یکم جنوری سے 30 لاکھ دکانداروں 
کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا وعدہ کیا تھا، ذرائع وزارت خزانہ
بعد میں نگران حکومت نے معاملہ منتخب حکومت تک کیلئے مؤخر کر دیا،  ذرائع وزارت خزانہ


آئی ایم ایف کو یکم مارچ سے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا وعدہ کیا گیا تھا، ذرائع وزارت خزانہ

آئی ایم ایف نے پھر تاجروں کو ٹیکس نیٹ کی اسکیم کے نفاذ کے لیے ٹائم فریم مانگا ہے، ذرائع

نئی منتخب حکومت جلد اپنے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گی، ذرائع

ایف بی آر پرچون فروشوں کیلئے اسکیم پہلے ہی تیار کر چکی ہے، ذرائع

آیف بی آر تاجروں کی ٹیکس رجسٹریشن کیلئے تاجر دوست موبائل ایب تیار کی ہے، ذرائع

 ایف بی آر نے رواں مالی سال  9415 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، ذرائع

ایف بی آر نے مارچ  میں 879 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہے، ذرائع

ایف بی آر کو فروری میں 33 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع

آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کا معاہدہ ہے کہ ٹیکس وصولی میں کمی کی صورت میں فوری طور پر نئے اقدامات لیے جائیں گے، زرائع

Post a Comment

0 Comments