راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک بیروزگار شہری نے قرض ایپلی کیشن کے ذریعے لیے گئے مبینہ 8 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر ’دھمکیاں‘ ملنے سے تنگ آکر خودکشی کرلی
ادھر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف ائی اے) سائبر کرائم
ونگ نے بھی آن لائن لون ایپلی کیشن کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔
ایف ائی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری عبدالرؤف نے کہا کہ آن لائن ایپلی کیشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی ٹیم متاثرہ شہری کے گھر پہنچ گئی۔ایف ائی اے ٹیم نے متاثرہ فیملی سے دھمکیاں دینے والی ایپلی کیشن کے نمائندوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
انہوں نے کہا ک اہل خانہ سے یہ بھی پوچھا کہ موبائل پر دھمکیاں کن ٹیلی فون نمبرز سے دی گئیں، متاثرہ شخص نے آن لائن لون ایپلی کیشن کو کتنی رقم واپس کی۔
بعدازاں ایف ائی اے ٹیم نے خودکشی کرنے والے شخص کا متاثرہ اہل خانہ سے موبائل فون حاصل کرلیا، موبائل فرانزک کروا کر آن لائن لون ایپلی کیشن کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔
0 Comments