راولپنڈی() ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی نے بغیر نوٹس دیئے ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ60سال پرانی دکانیں رات کی تاریکی میں تڑوا دیں جس میں لاکھوں روپے کا سامان ملبے کی نذر کر دیا دیاگیا جس سے کئی گھرانوں کا روزگارختم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی فر زانہ ظفر نے رات کی تاریکی میں سامان سمیت کیمسٹ اور جوتوں کی دکانیں مسمار کرا دیں ان میں لاکھوں روپے کی دوائیاں جبکہ اس کے ساتھ جوتیوں کی دکان کا لاکھوں روپے کا سامان ضائع کر دیا گیا اس حوالے سے دکاندار محمد ثقلین،محمد کامران حامد ثقلین ہارون ثقلین ،محمد منیر، فیصل شہزاد، محمد ذولفقار محمد شہزاد نے بتایا کہ ہم گزشتہ 60سال سے زائد عرصہ سے کاروبار کر رہے ہیں ہمیں نوٹس دیئے بغیر رات کی تاریکی میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی فر زانہ ظفر نے دکانیں مسمار کروا دیں اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان برباد کروا دیا ہمارا ذریعہ آمدن یہی تھا جس سے کئی خاندان گزرہ کرتے تھے ہمیں بے روگار کرکے ہمارا سامان بھی ضائع کر دیا گیا ہے ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہمارا نقصان پورا کیا جائے
0 Comments